اعتمادکاووٹ:وزیراعظم کو کتنے ارکان کی حمایت چاہیے؟


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے اور انہیں قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت درکار ہے۔

وزیراعظم کو171 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحادی ارکان کی تعداد181 ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے پاس160 ایم این ایز ہیں۔

مسلم لیگ ن کے پاس 83 اور پیپلزپارٹی کی55 سیٹیں ہیں۔ آزاد اراکین قومی اسمبلی 4ہیں۔ متحدہ مجلس عمل کی 15 اور پاکستان مسلم لیگ ق کے پاس 5 سیٹیں ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے7 اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے3 ارکان ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے پاس 1 سیٹ ہے،عوامی نیشنل پارٹی1، بلوچستان نیشنل پارٹی4، بلوچستان عوامی پارٹی5 اور جمہوری وطن پارٹی کے پاس قومی اسمبلی میں1 سیٹ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔  وزیراعظم موجودہ صورتحال پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رکن اسمبلی اسلام آباد سے باہر نہ جائے۔


متعلقہ خبریں