چڑیوں کے غول نے پرندے کی شکل بنا دی

چڑیوں کے غول نے پرندے کی شکل بنا دی

فوٹو: فائل


کیمرے کی آنکھ نے اس حیرت انگیز لمحے کو محفوظ کر لیا جب آئرلینڈ کی ایک جھیل کے اوپر چڑیوں کے غول نے ایک بڑے پرندے کی شکل اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ:چڑے اور بٹیروں کے نام پر حرام پرندے کھلانے والا گروہ گرفتار

فوٹوگرافر جیمز کروبی نے منگل کی شام لو انیل کمپنی ویسٹ میٹھ پہ بننے والا یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ان خوبصورت تصاویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیوں کے اس غول نے کس قدر خوبصورتی سے پانی کے اوپر یہ حسین منظر بنایا۔

Murmuration is a phenomenon that sees hundreds or thousands of starlings fly together in the sky to form patterns. They can form shapes such as birds (pictured), as well as love hearts and Christmas stockings

مسٹر کرومبی نے اس امید پر جھیل لوف اینیل کے 50 چکر لگائے کہ شاید وہ اس خوبصورت منظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر سکیں۔

انہوں نے اور ان کے دوست کالن ہوگگ نے پرندوں کے اس جھرمٹ کی آئیڈیل لوکیشن سے تصویر کھینچنے کے لیے کئی ہفتے صرف کیے۔

یہ بھی پڑھیں: طوطے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پہچان لیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کومبی کا کہنا تھا کہ میں اپنے ذہن میں ایک خاکہ تخلیق کر چکا تھا کیونکہ میں پرندوں کو مختلف شکلوں کے جھرمٹ بناتے دیکھتا تھا۔


متعلقہ خبریں