فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز ملتوی

فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز ملتوی

فوٹو: فائل


کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس کی وجہ سے قریباً تمام کاروبار ہی متاثر ہوئے ہیں جن میں فلم انڈسٹری بھی شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز کورونا کے باعث تاخیر کا شکار

گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کا طوفان مچانے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 بھی کورونا کے آگے بے بس ہوگئی۔

کورونا وائرس کے باعث خطروں کے کھلاڑی ون ڈیزل اور جان سینا کی  فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 کو جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 

گاڑیوں کی خوفناک ریس اور ایکشن کے طوفان سے بھرپور یہ فلم اب 25 جون کو ریلیز کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز منسوخ

واضح رہے ’فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کو اس پہلے بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی فلم کی ریلیز کو ملتوی کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں