اعتماد کا ووٹ: اپوزیشن حصہ لے گی یا نہیں فیصلہ آج متوقع 

پی ڈی ایم: قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا امکان

اپوزیشن کی جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گی یا نہیں، فیصلہ آج متوقع ہے۔ 

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی اور کل ہونے والی قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے مشاورت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم سب نے مل کر عمران خان کو ہرایا ہے، بلاول بھٹو

ذرائع ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن نے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، بلاول بھٹو زرداری بھی پارٹی رہنماوں سے اہم مشاورت کریں گے۔

حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مستند ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ بعض رہنماؤں نے کل ہونے والے اجلاس کا حصہ نہ بننے کی تجویز دے رکھی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ  بروز ہفتہ اسمبلی سےاعتماد کا ووٹ لوں گا۔ اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا یہ سب کا جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر نااہل ہوں تو میرے سامنے ہاتھ کھڑا کریں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا، مریم نواز

قوم سے براہ راست خطاب میں انہوں نے کہا اگر میری حکومت چلی بھی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چاہے اسمبلی میں بیٹھوں یا باہر چلا جاوَں چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔ جب تک ملک کا پیسہ واپس نہیں کرتے نہیں چھوڑوں گا۔


متعلقہ خبریں