ایم کیو ایم نے ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے عہدے کی خواہش کردی


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم اتحادی سیاسی جماعت ایم کیو ایم نے  ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے عہدے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم نے ہم نیوز کو بتایا کہ فروغ نسیم کو ڈپٹی چئیرمین سینٹ بنانے کی بات وزیراعظم سے کریں گے۔ تحریک انصاف نے ہمیں دو وزارتیں دینے کا کہا تھا۔ امید ہے تحریک انصاف دو وزارتوں کا وعدہ پورا کرے گی۔

خیال رہے کہ  وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کے ساتھ ایم کیوایم ارکان کی ملاقات بھی آج ہوگی۔ عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو مدعو کرلیا گیا ہے۔ حکومتی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شام چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

وزیراعظم موجودہ صورتحال پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست پر بھی بات کریں گے۔


متعلقہ خبریں