اسلام آباد: کورونا کے باعث 2 تعلیمی ادارے سیل

اسلام آباد: فائرنگ سے بچی جاں بحق، خاتون زخمی

فوٹو: فائل


تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر دو اسکولوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ 

کورونا کے باعث اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری میں کورونا کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کوروناکےمزیدایک ہزار 579 کیسز رپورٹ

اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون کو بھی کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کر دیا گیا ہے، کالج میں کورونا کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ڈی ایچ او کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر تعلیمی اداروں کو بند کر کے ڈس انفیکٹ کیا جائے۔

خط کے متن کے مطابق کورونا کیسز سے رابطہ میں رہنے والے افراد کو 14 دن کے لئے کورنٹین میں رکھے جانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار78 ہے۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اموات کی تعداد 504 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی مساویانہ فراہمی کا مطالبہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید52اموات اور ایک ہزار579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار128 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار14 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں