سینیٹ الیکشن میں ہاتھ کرنے والوں کے نام وزیراعظم کو دے دیئے، جی ڈی اے

سینیٹ الیکشن میں ہاتھ کرنے والوں کے نام وزیراعظم کو دے دیئے، جی ڈی اے

فوٹو: فائل


گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے وزیر اعظم سے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

رہنما جی ڈی اے شہریار مہر نے ہم نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہمیں پتہ ہے کہ کن اراکین نے ہمارے ساتھ ہاتھ کیا۔ ہم نے وزیر اعظم کو ان کے نام دے دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم اتنے بیوقوف تھے کہ اپنی عمومی نشت گنوا بیٹھے، لیکن ہمیں خوشی اس بات کی ہے ہمارے 14 ووٹ متحد رہے۔ جس کی وجہ سے خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل نشست پر6 ووٹ ضمیر فروشی کی نذر ہوئے۔ رہنما جے ڈی اے حسنین مرزا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں ووٹ کا سودا کرنے والوں کو ڈھونڈیں۔ رہنما جی ڈی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ہم انکوائری کا انتظار کر رہے ہیں۔

جی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق کے ساتھ وفا کی ہے لیکن اب وزیراعظم کو بھی چاہیے کہ ہمارے ساتھ ہونے والے ہاتھ کی تحقیقات کی جائیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی سات، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف نے دو، دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔


متعلقہ خبریں