شاہی خاندان میں ساس بہو دیورانی جیٹھانی کے جھگڑے

شاہی خاندان میں ساس بہو دیورانی جیٹھانی کے جھگڑے

فوٹو: فائل


برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہی خاندان کے افراد نے اس وقت ان کی ویڈیوز لیک کیں جب انہوں نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی۔

انہوں نے یہ الزام اپنی ساس کمیلا پارکر، جیٹھانی کیٹ مڈلٹن اور جیٹھ شہزادہ ولیم پر عائد کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ ان کی ویڈیوز لیک کر کے پریس کو جاری کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بکنگھم پیلس جھوٹ بولنا بند کرے ورنہ خاموشی توڑ دیں گے، میگھن مارکل

میگھن مارکل کی جانب سے یہ انکشاف اس خبر کے سامنے آںے کے صرف دو روز بعد عائد کیا گیا جب برطانوی خبر رساں ادارے نے شاہی خاندان سے منسوب ایک تہلکہ انگیز خبر شیئر کی تھی۔

برطانوی اخبار ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ میگھن نے برطانیہ میں قیام کے دوران شاہی دربار کے عملے کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا اور بکنگھم پیلس اس کی تحقیقات کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں برطانیہ میں کنسنگٹن پیلیس میں قیام کے دوران میگھن مارکل نے شاہی عملے کے دو افراد کو محل سے بےدخل کردیا تھا جبکہ تیسرے اسٹاف کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا تھا۔

قبل ازیں برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمارے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرے ورنہ وہ اور ان کے شوہر اپنی خاموشی توڑ دیں گے۔

امریکی ٹی وی ہوسٹ اوپرا ونفرے کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں میگھن نے کہا کہ بکنگھم پیلس ان کے بارے میں مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہا ہے اور اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل معاشی خودمختاری کیلئے محنت کریں گے

اوپرا ونفرے کے سوال پر کہ “آج شاہی خاندان ان سے سچ سنے تو اس پر وہ کیا کہیں گی”، جواب میں میگھن نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر پہلے ہی شاہی حیثیت سے دستبردار ہوچکے ہیں اور وہ بہت سے اعزازات سے محروم کردیے گئے ہیں۔

میگھن نے کہا کہ اب انہیں نہیں معلوم شاہی خاندان ان سے کیا توقع کرتا ہے، ہم ابھی بھی خاموش ہیں، لیکن یہ اگر ان کے خلاف پروپیگینڈا بند نہیں کیا گیا تو یہ خاموشی زیادہ دیر نہیں رہ سکے گی۔


متعلقہ خبریں