اعتمادکاووٹ: عمران خان کی کامیابی کیلئےبھوکے پیٹ عبادت


کوٹلی( احتشام الحق ہم نیوز کوٹلی آزاد کشمیر): آزادکشمیر میں عمران خان کا ایسا دیوانہ جو اعتماد کے ووٹ پر وزیراعظم کی کامیابی کے لیے دو دن سے عبادت میں مصروف ہے۔

نمائندہ ہم نیوزاحتشام الحق کے مطابق  کوٹلی کا رہائشی محمد شاہپال وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے اعلان کے بعد اپنے بچوں کے ہمراہ جائے نماز پر بیٹھ گیا ہے۔

ہاتھ میں تسبیح اور لب پر ایک ہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم عمران خان کو کامیاب کرے۔ نہ کچھ کھایا اور نہ پیا بس ایک ہی دعا کہ اللہ پاک عمران خان کو کامیاب کرے۔

محمد شاہپال کا کہنا ہے کہ وہ تب تک کچھ کھائے گا نہ پیے گا جب تک اس کے کپتان کو کامیابی نہیں مل جاتی۔

عمران خان کے وزیراعظم بننے پر کوٹلی سے محمد شاہپال وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد تک اپنے ننھے بچوں کے ہمراہ ڈیڑھ سو کلومیٹر کا سفر پیدل طے کر کے وزیر اعظم سے ملنے گیا تھا۔

محمد شاہپال کے ننھے بچے بھی عمران خان کے دیوانے ہیں اور وزیر اعظم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

عمران خان کا یہ دیوانہ آنکھوں میں آنسو لیے دعا مانگ رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوں اور وہ ننگے پاؤں پیدل چل کر کپتان کے لیے اپنی منت پوری کرے۔

کیمرا‌مین ٹیم کے ہمراہ، سردار احتشام الحق ہم نیوز کوٹلی آزاد کشمیر۔


متعلقہ خبریں