الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز غیرمناسب ہے، وفاقی وزرا


وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز اور ویر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کو غیرمناسب قرار دے دیا ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، دکھی روح بننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کی بھی ’پارری‘ ہو رہی ہے

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پریس ریلیز سے نہیں بلکہ اقدامات سے غیرجانبداری ثابت کرے، یہ کہنا کہ اداروں پر تنقید نہیں ہو سکتی درست نہیں ہے۔ 

وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ ایک الیکشن ہار گئے، ایک جیت گئے یہ دھاندلی کا ثبوت ہے، امید ہے الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر نظرثانی کرے گا۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم اور ہم وزرا الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں،  ہمارا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں، آئینی ادارے کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا مناسب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو کہناچاہتاہوں کہ ہم آپ کا کردار مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،وزیراعظم نے کہا ہے کہ الیکشن شفاف طریقے سے نہیں ہوسکے، شفاف انتخابات عمران خان اور پی ٹی آئی کا ستون رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز نے تقریر کی ہے کہ پیسہ نہیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، ناصر حسین شاہ کی آڈیو میں صاف سنائی دے رہاہےکہ 12 کروڑ لے لیں، اگر حکومت کو24 گھنٹے بلیک میلنگ پررکھیں گے تو پھر آ پ کا کردار ہی کیا ہوا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فرازکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پاکستان میں سیاسی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم اور ان کی حکومت صاف ستھرے انتخابات پر زور دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے بیک ڈور رابطے کیے ہیں، فواد چودھری کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ انتخاب جمہوریت کی بنیاد ہے، انتخاب شفاف ہوگا تو جمہوریت مضبوط ہوگی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو شفاف انتخابات میں کوئی دلچسپی نہیں، دونوں جماعتوں کی طرف سے نااہل لوگ ایوان میں آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں شفافیت ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےمفاد میں نہیں ہے، ہم اس وقت ایک پارٹی کی طرف نہیں دیکھ رہے،  ہم پر بھاری ذمہ داری ہے کہ ہرمعاملہ بہترطریقے سے چلائیں۔


متعلقہ خبریں