پی ڈی ایم مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کل کرے گا، خرم دستگیر

پی ڈی ایم مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کل کرے گا، خرم دستگیر

اسلا م آباد: اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کل کرے گا۔

عمران نے اعتماد کا ووٹ لے لیا تو بھی آگے گڑھا اور پیچھے کھائی ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر نے کہی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اگر ہر ہفتے اعتماد کا ووٹ لیں تو بھی ان کی حکومت جار ہی ہے۔

اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ اوپن ہوگا، اگر نااہل ہوا تو اپوزیشن میں چلا جاؤں گا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی پیسے کے ذریعے سیاست ہو تو وہاں پاکستان تحریک انصاف کا نام آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کل کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا واضح مطالبہ ہے کہ ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ اس مقصد کے لیے اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے، صدر کی سمری پبلک کی جائے، مریم نواز

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ اگر عمران خان اعتماد کا ووٹ لے بھی لیں تو آگے گڑھا ہے اور پیچھے کھائی ہے۔


متعلقہ خبریں