لاہور: پتنگ کی قاتل ڈور نے پی ایچ ڈی ڈاکٹر کی جان لے لی

لاہور: پتنگ کی قاتل ڈور نے پی ایچ ڈی ڈاکٹر کی جان لے لی

لاہور: قاتل ڈور نے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان استاد کی جان لے لی۔ افسوسناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب کیمسٹری میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر آفتاب احمد صبح اپنے گھر سے کالج جار ہے تھے۔

لاہور: پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے بچی جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق بیرون ملک سے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر آفتاب احمد اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے دیال سنگھ کالج جا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قاتل ڈور پھرنے سے ان کی شہ رگ کٹ گئی اور وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ اس افسوسناک سانحہ پر شہر میں سخت غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پربھی اس افسوسناک سانحے پہ شدید رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے حکومت و انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

لاہور: پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال

34 سالہ لیکچرر آفتاب احمد کے ساتھ پیش آنے والے سانحے کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا تو لاہور پولیس کے سربراہ غلام محمود ڈوگر نے ایس ایچ او تھانہ اچھرہ اظہر اسحاق کو معطل کردیا۔

سانحے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان استاد آفتاب احمد کے بھائی جاوید اقبال کی مدعیت میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کراچی: پتنگ کی قاتل ڈور ایک نوجوان کی جان لے گئی

مدعی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان افراد کو گرفتار کیا جائے جن کی وجہ سے ان کے نوجوان بھائی نے زندگی کی بازی ہاری ہے۔


متعلقہ خبریں