پی ڈی ایم: قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا امکان

پی ڈی ایم: قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا امکان

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کل قومی اسملبی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا۔

وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے، صدر کی سمری پبلک کی جائے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق بائیکاٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے کیا ہے۔

اب فیصلے خان نہیں، ہم کریں گے: بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو دن سوا 12 بجے طلب کر رکھا ہے جس میں وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے حکومتی امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمارے 16 ارکان بکے، غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ نہ دیں، وزیراعظم

اس نشست پر پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کامیابی حاصل کی ہے۔


متعلقہ خبریں