چیلنجز سےنمٹنے کیلئے شاندار تربیت اور عزم ضروری ہے، آرمی چیف

چیلنجز سےنمٹنے کیلئے شاندار تربیت اور عزم ضروری ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شاندار تربیت اور عزم ضروری ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے چولستان کے صحرا میں تربیتی مشقوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو 2 ہفتے پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور سطح کی مشقوں کا مقصد مختلف شعبوں، فارمیشنز کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔ مشق میں میکنائزڈ فورسز، کمبیٹ ایوی ایشن، سرویلینس پلیٹ فارمز شامل ہیں۔ مشق میں آرمی ائرڈیفنس اینڈ آرٹلری بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں کی تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ خطرات سے نمٹنے کیلئےآپریشنل صلاحیتوں کوبڑھاناچاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپورکورکی لاجسٹک تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔ کور کمانڈر بہاولپور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نےانجینئرنگ مہارتوں کے معیار کو سراہا۔


متعلقہ خبریں