غدار ہماری صفوں میں موجود ہیں، فردوس شمیم نقوی کا اعتراف

غدار ہماری صفوں میں موجود ہیں، فردوس شمیم نقوی کا اعتراف

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ ڈال دیں۔

ہمارے 16 ارکان بکے، غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ نہ دیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم رہنماوَں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمیں ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشستوں پر 57،57 ووٹ پڑے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اسی طرح جنرل نشستوں پر بھی ہمیں کل 57 ووٹ ملے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اعتراف کیا کہ غدار ہماری صفوں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک 6 کا ٹولہ ہے جسے ہمیں ڈھونڈنا ہے۔

پیسے کے ایما پر لوگوں کے ضمیر خریدنے کا کلچر ہے، شبلی فراز

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سینیٹ الیکشن سے قبل دس نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں