کراچی: حلیم عادل شیخ کی طبیعت پھر بگڑ گئی، اسپتال منتقل

حلیم عادل

پی ٹی آئی کو شدید دھچکا


کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی طبیعت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ہے۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر حلیم عادل شیخ کو جیل سے اسپتال کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضمانت مسترد

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ سینٹرل جیل میں موجود پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کچھ دیر قبل جیل حکام سے شکایت کی تھی کہ انہیں گردے میں درد ہو رہا ہے۔

50 سے 60 قیدیوں نے تشدد کا نشانہ بناڈالا، حلیم عادل  شیخ

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل حکام نے شکایت ملنے پر ڈاکٹر کو طلب کیا جس نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو دوا دی لیکن انہیں افاقہ نہیں ہوا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کی طبیعت نہ سنبھلنے اوران کی جانب سے مسلسل درد کی شکایت پر حکام نے فیصلہ کیا کہ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جائے۔

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر مبینہ جعلی نمبر پلیٹ ہونے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو کورٹ پولیس کے ہمراہ سینٹرل جیل سے جناح اسپتال کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں