گوجرانوالہ: بیٹیوں نے اپنا گھر بسانے سے قبل باپ کا گھر بسا دیا

گٹکا کھانا دولہے کو مہنگا پڑ گیا: دلہن کا شادی سے انکار، بارات واپس

گوجرانوالہ: بیٹیوں نے اپنا گھر بسانے سے قبل باپ کا گھر بسا دیا۔ خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دوسری شادی راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانہ

ہم نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے رہائشی چودھری شوکت کی دو بیٹیوں کی آج جب بارات آئی اور ان کی رخصتی ہوئی تو ان کا اپنا ولیمہ ہوا جس میں دس بیٹیوں، ایک بیٹے، 32 نواسے نواسیوں اور بھائی بہنوں سمیت دوست احباب نے شرکت کی۔

چودھری شوکت نے اس حوالے سے ہم نیوز کو بتایا کہ ان کی اہلیہ وفات پاچکی ہیں تو ان کی بیٹیوں کی خواہش تھی کہ وہ اپنی بھی شادی کریں تاکہ بیٹیوں کی رخصتی کے بعد خود کو اکیلا محسوس نہ کریں۔

محبت کے شہر پیرس میں شادی کی خواہش رکھنے والے جوڑے خبردار

ہم نیوز کے مطابق چودھری شوکت کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹیاں چاہتی تھیں کہ ان کی رخصی کے بعد میری دیکھ بھال کرنے والی بھی گھر میں موجود ہو تو رشتہ تلاش کیا گیا اور پھر بیٹیوں کی خواہش پر ہی ان کی رخصتی اور میرا ولیمہ اکھٹے کیا گیا ہے۔

شادی میں شریک مہمانان نے اس موقع پر اپنی خوشی کے اظہار کے لیے خوب بھنگڑے ڈالے جب کہ چودھری شوکت کی بیٹیاں بھی خوشی سے نہال دکھائی دیں۔

80 سالہ شخص کی 65 سالہ محبت سے شادی

ہم نیوز سے بات چیت میں چودھری شوکت کی بیٹی نے کہا کہ ہماری شرط تھی کہ ابو اپنی شادی کریں تاکہ ہمارے جانے کے بعد وہ تنہا نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں ان کا خیال رکھنے والا کوئی نہ تھا اس لیے ان کی شادی کرائی ہے تاکہ ابو کا گھر بھی آباد رہے۔


متعلقہ خبریں