ن لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی 


 پارلیمنٹ لاجز کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی ہے۔

پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما پریس کانفرنس کرنے پہنچے۔ ابھی وزیراعظم عمران خان پر لفظی گولہ باری شروع ہوئی تھی۔ کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر نعرے لگانے شروع کردیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آ گئے اور شدید نعرے بازی شروع کر دی۔

پی ٹی آئی کارکنوں اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں میں ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی مصدق ملک سے تلخ کلامی، دھکے دیتے رہے۔ 

پریس کانفرنس کے اختتام پر دونوں جانب سے دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بحفاظت وہاں سے نکالا۔

لیگی رہنماؤں کا صبر بھی جواب دے گیا۔ کچھ مشتعل کارکنوں نے ہاتھا پائی بھی کی۔ مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی نے مکوں اور لاتوں سے اپنا بچاؤ کیا۔


متعلقہ خبریں