عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے دہشت گرد ہیں، عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے۔

پارلیمنٹ لاجز کے باہر ن لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان کے تصادم کے بعد ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بدمعاشی کررہے ہیں، ہمیں ان حرکتوں سے کوئی خوف نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید

ن لیگی رہنماوَں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگی رہنما مصدق ملک کو گھیر لیا تھا اور ان کے مابین دھکم پیل ہوئی تھی۔ احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے خلاف نعرے لگائے۔

تصادم کے بعد مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہاں ہے وزیر داخلہ جو یہ کہتا تھا کہ یہاں کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا، ہم مسلم لیگ ن کے شیر ہیں ان کے غنڈوں کے سامنے کھڑے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنام مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ ہے ان کی مدینے کی ریاست جہاں خواتین محفوظ نہیں، ہم پانچ یہاں کھڑے ہیں اور ان کے لوگ بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم پر حملہ ہوا تو مدینہ کی ریاست کی پولیس کہاں تھی، جب خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تب کہاں تھی یہ پولیس۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں ان پہاڑوں کا باسی ہوں، اعتماد کو چھوڑو آکر کرمقابلہ کرو،ہم بھی دیکھتے ہیں تم میں کتنی غیرت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی 

شاہد خاقان نے کہا کہ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، میدان میں آؤ۔


متعلقہ خبریں