زرداری ،مولانا اور نواز شریف جب منصوبہ بنائیں تو عمران بچ نہیں پائیں گے، بلاول


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری ،مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف جب منصوبہ بنائیں توعمران بچ نہیں پائیں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کے حق میں دیے گئے ظہرانے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی جیت منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں.

انہوں نے کہا کہ تین سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے۔ ملک میں اڑھائی سال سے ہائبرڈ نظام چل رہا ہے۔ غیر سیاسی سپورٹ سے تمام دروازے بند ہوتے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ایک سیٹ سے اپنی حیثیت کو ثابت کردیا۔ ہم نے اس حکومت کو بے نقاب کردیا ہے۔ کہتے ہیں سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے۔ سینیٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے۔  پی ڈی ایم نے سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست دی۔ ایک سینیٹ انتخاب نے تو آپ کو پورا بےنقاب کیا۔

مزید پڑھیں: عمران نے اعتماد کا ووٹ لے لیا تو بھی آگے گڑھا اور پیچھے کھائی ہے، مریم نواز

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے تو سمجھا تھا کہ مہم چلائیں گے لیکن آپ نے تو سب کچھ مختصر کردیا۔ گزشتہ رو ز آپ نے پارلیمانی اراکین کا فوج اکٹھا کیا۔ آپ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں ہی آپ اعتماد کھوچکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے۔ صدر پاکستان نے مان لیا ہے کہ عمران خان پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھےہیں۔ کب ، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ آپ کونہ پارلیمان میں سپورٹ ہے نہ عوام میں۔


متعلقہ خبریں