اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم کو مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی

اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم کو مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیر اعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیراعظم کو مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو اعتماد کا ووٹ ملنے پر عامر لیاقت کی نعت  

وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے اتحادی جماعتوں کے اراکین میں متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی، امین الحق، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی فہمیدہ مرزا، جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب شاہ زین بگٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ شامل تھے۔

اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں