وزیراعظم کی حفیظ شیخ کو بطور وفاقی وزیر کام جاری رکھنے کی ہدایت


وزیراعظم عمران خان حفیظ شیخ کو بطور وفاقی وزیر برائے خزانہ کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔

فردوس عاشق اعوان حفیظ شیخ کی کا اعلان کرنے اسمبلی پہنچ گئیں

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حفیظ شیخ کو ہروانے کا مقصد میرے اوپر عدم اعتماد کی تلوار لٹکانا ہے، وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان اسمبلی نے ضمیر بیچا، جس کی وجہ سے عبدالحفیظ شیخ کو شکست ہوئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک مقصد کے تحت سیاست میں آیا، میرا یقین جمہوریت پر ہے۔


متعلقہ خبریں