بھارت نے ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی


بھارت نے انگلینڈ کو چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں تین ایک سے شکست دے کر ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

بھارت نے انگلینڈ کو احمد آباد میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں پچیس رنز اور ایک اننگز سے شکست دی ہے۔

انگلش ٹیم چوتھے ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز میں صرف 135 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں دو سو پانچ رنز بنائے تھے جب کہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 365 رنز بنائے تھے۔

بھارت کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں مقابلہ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک انگلینڈ کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں