بھارتی ریاست میں گدھے کے گوشت، دودھ کی مانگ میں اضافہ

پاکستان: گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں گدھے کے دودھ اور گوشت کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے متعدد اضلاع میں گدھے کے گوشت اور دودھ کی مانگ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افراد کا ماننا ہے کہ گدھی کے دودھ کے استعمال سے انسانی صحت میں بہتری آتی ہے جب کہ گدھے کا گوشت کھانے سے ’جنسی قوت میں اضافہ‘ ہوتا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے طبی ماہرین نے گدھی کے دودھ کو مفید قرار دیا ہے تاہم اس کے گوشت کے حوالے سے رائے کو مسترد کر دیا ہے۔

’برگر‘ کی بحث: ڈی سی اسلام آباد، ٹوئٹر صارفین میں دلچسپ گفتگو

بھارتی ریاست میں جانوروں کے تحفط کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے رکن نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ گدھے کے گوشت کی مانگ میں اضافے سے علاقے میں اس کی کئی دکانیں بھی بہت کھل گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گوشت کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے دوسری ریاستوں سے گدھوں کو منگوایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں