ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی


خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ روز امانگڑھ  میں ریلوے ٹریک پر ٹاک ٹاک بناتے ہوئے 20 سالہ منصور ٹرین کی ٹکرسے جاں بحق ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق نوجوان ریلوے ٹریک پر ٹرین کے آنے کے دوران ٹک ٹاک بنا رہا تھا۔ تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ جنوری میں راولپنڈی میں ٹک ٹاک  ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

ہم نیوز کے مطاابق راولپنڈی کے علاقے چکلالہ نورانی محلہ سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان ویڈیو بنواتے ہوئے ہزارہ ایکسپریس سے بری طرح ٹکرا گیا تھا۔  ٹرین کی ٹکر سے نوجوان کی موت واقع ہوئی تھی۔

مبینہ ٹک ٹاک ویڈیو کےدوران سیکیورٹی گارڈ کی موت

خیال رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے خود کو گولی مار لی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق نجی فلور مل میں تعینات سیکیورٹی گارڈ اپنی ہی گولی لگنے سے چل بسا تھا۔

سیکیورٹی گارڈ غلام شبیر اپنی ہی رائفل سے چلنے والی گولی کا نشانہ بنا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ابتدائی تفتیش کے دوران متوفی کے ساتھی وڈیو بنانے والےسیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا تھا۔

زیر حراست گارڈ کے مطابق جس اسلحہ سے فائر کیا گیا تھا وہ چلتا نہیں تھا، لیکن ویڈیو بناتے ہوئے اسلحہ اچانک چل گیا تھا


ٹیگز :
متعلقہ خبریں