صارفین کے پرزور مطالبے کے بعد ٹوئٹر پر انتہائی اہم فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروسز متاثر، صارفین پریشان

فائل فوٹو


سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کو اَن ڈو یعنی پوسٹ کرنے کے بعد اسے ایڈٹ کرنے کا فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے بعد 5 سیکنڈ کا وقت موجود ہو گا اور اگر وہ اس وقت میں اپنی ٹوئٹ کو درست کرنا چاہتے ہیں تو وہ اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو دنیا بھر کے صارفین کے لیے پیش کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے کیسے بچائیں؟

خیال رہے کہ فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر ویب سائٹس کی آمد کے بعد سے سوشل میڈیا کے صارفین ہر سیکنڈ آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہے ہوں تو احتیاط لازم ہوجاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو کسی حد تک ’ٹو فیکٹر اوتھینٹیکیشن‘ کے فیچر کے ذریعے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

ملٹی فیکٹر ویریفیکیشن یا ٹو سٹیپ اوتھینٹیکیشن ایک ایسا فیچر ہے جس کے تحت کسی کمپیوٹر صارف کو دو یا اس سے زیادہ ثبوت (یا عوامل) کے بعد ہی اس ویب سائٹ یا پلیٹ فارم تک رسائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیات اور اداروں کےٹوئٹراکاؤنٹس ہیک

پاکستان ماہر سائبرسیکیورٹی خواجہ علی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اکاوَنٹ کوہیک کرنے کے لیے ہیکرزایکٹیو رہتے ہیں اور معروف شخصیات کے ٹویٹر اکاوئنٹ بھی ہیکرز سے محفوظ نہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ حال میں دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس، سابق امریکی صدرباراک اوباما، مائیک بلوم برگ، امیرترین شخص جیف بیزوس، امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور اوبر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہونا اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ کسی کا بھی اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے۔

ماہرسائبرسیکیورٹی کے بقول دنیا جتنی ڈیجٹلائز ہوگی اتنی ہی غیر محفوظ ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں