’ ایم کیو ایم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا ‘

ریکوڈیک کیس میں وزیر اعظم نے ذاتی دلچسپی لی، فروغ نسیم

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا۔

ذرائع وزارت قانون کے مطابق فروغ نسیم وزیر قانون برقرار رہیں گے، انہیں وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کرنے سے متعلق خبریں غلط ہیں۔

ایم کیو ایم نے ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے عہدے کی خواہش کردی

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ایم کیو ایم کی حمایت مانگ لی

خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کی حمایت مانگ لی ہے۔

سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ایم کیوایم رہنماوں سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری مدد کریں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی پارٹی کارکنوں پر اعتماد نہیں۔ سینیٹ میں جیت عمران خان پر عدم اعتماد ہے۔

حکومت کا یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو غلط بتایا گیا ہے کہ اب چھ ماہ تحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں نے ووٹ دیئےجنہیں پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آج ہماری وجہ سے اپنے ارکان سے ملاقات کررہےہیں،عمران خان پہلے ارکان سے ملنے کے لیے بھی تیار نہیں تھے۔


متعلقہ خبریں