پی ایس ایل بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کی تفتیش کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پی ایس ایل بائیو سیکیور ببل بریک ہونے کی تفتیش کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن کا حتمی اعلان پیر کے روز کرے گا ۔

کمیشن میں سابق جج ، میڈیکل ایکسپرٹ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سمیت دیگر ارکان شامل ہوں گے ۔

آزاد انکوائری کمیشن بائیو سیکیور ببل سے متعلق اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گا ۔

پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی، کھلاڑیوں کے ریمارکس

خیال رہے کہ سی ای او پی سی بی وسیم خان بائیو سیکیور ببل بریک ہونے سے متعلق تحقیقات کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے دوران کھلاڑیوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں اور ماہرین نے بھی اپنا اپنا ردعمل دیا۔

عوام نے بھی پی ایس ایل ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان لمحات کو یاد کریں گے۔


متعلقہ خبریں