کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فوٹو: فائل

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 70 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 99 ہزار 984 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 26 لاکھ 92 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 119 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 کروڑ 96 لاکھ 53 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار 791 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 60 سال سے زائد عمر کے افراد چینی اور روسی ویکسین لگواسکتے ہیں، ڈریپ

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 64 ہزار 446 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 43 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار 726 ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 419 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 38 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 88 ہزار 444 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 49 ہزار 12 افراد متاثر اور 71 ہزار 138 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 30 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 99  ہزار 578 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے فوری استعمال کی اجازت

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز