اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد لانا ہے، فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان مل کر پلان بنائیں گے تو آپ(حکومت) مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔

ہم نیوز کو باوثوق ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے سرگرم ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی لاہور پہنچ گئے ہیں اور آج ماڈل ٹاؤن میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے۔

چئیرمین سینیٹ اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی پر بات ہوگی، لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مشاورتی بیٹھک آج اسلام آباد میں ہوگی۔ اہم میٹنگ میں چیئرمین سینٹ کے انتخاب اور لانگ مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(اپی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ارکان کے سر پر بندوق رکھ کراعتماد کا ووٹ لیا ہے۔  حکومت کا جانا ٹھہر گیا، صبح گئی یا شام گئی۔


متعلقہ خبریں