سینیٹ الیکشن: معلوم نہیں ن لیگ نے کتنے ٹکٹ کنفرم کیے، خرم دستگیر



مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلپرپارٹی نے ٹکٹ کنفرم کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کو معلوم نہیں  کس نے کس کو کتنا پیسہ دیا، ہم مقصد سینیٹ الیکشن میں صرف اپنے ووٹ پورے کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے بات کی اور ہم نے ٹکٹ کنفرم کیں، مجھے نہیں پتہ کہ کتنے لوگوں کو ٹکٹ کنفرم کیا گیا۔

پروگرام کے اینکر محمد مالک نے کہا’ایک پارلیمنٹیرین نے مجھے بتایا کہ ’مبینہ طور پر‘ یوسف رضا گیلانی انگلی سے اشارے کر رہے تھے یہ میرا بندہ ہے، یہ میرا بندہ ہے۔ مبینہ طور پر یوسف رضا گیلانی کو معلوم تھا کہ کون کون ووٹ دے گا؟

خرم دستگیر نے کہا آصف زرداری کی گیمز کا میں جواب نہیں دے سکتا۔ ہمیں صرف اتنا پتہ ہے کہ ن لیگ کے83 اراکان نے بغیر پیسہ لیے گیلانی صاحب کو ووٹ دیا اور ایم ایم اے کے14 ووٹ بھی ہمارے مشترکہ امیدوار کو پڑے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بھی سینیٹ الیکشن سے قبل ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے والے حکومتی ایم این ایز کو نواز لیگ کا ٹکٹ دینے پرغورکیا جا سکتا ہے۔

سنیٹ الیکشن کے بعد4 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا’حقیقت یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ییسہ نہیں بلکہ ن لیگ کا ٹکٹ چلا ہے‘۔

 


متعلقہ خبریں