یوم پاکستان، پاک فوج نے نیا پرومو جاری کر دیا

یوم پاکستان، پاک فوج نے نیا پرومو جاری کر دیا

راولپنڈی: پاک فوج نے یوم پاکستان کے حوالے سے نیا پرومو جاری کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پرومو میں یوم پاکستان کے حوالے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جاری کردہ پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے۔

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

23 مارچ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے اس 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔

وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی

27 فروری کو ملک بھر میں ’’سرپرائز ڈے‘‘ کے نام سے منایا گیا اور ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے۔

سرپرائز ڈے پر بھی پاک فوج کی جانب سے ملی نغمہ جاری کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں