جو نتائج نہیں دے گا، پنجاب میں نہیں رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہم ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی مسائل حل نہ کرنے اور منصوبوں میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات سیکرٹریز کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل فوری حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں جبکہ محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا اور سست روی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوتاہی پر ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی اور عوام کی توقعات پر نہ اترنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ جو نتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ دیانتدار اور فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا جبکہ فلاح عامہ کی ہر اسکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈین خاتون بائیکر نے پاکستانی بائیکر سے شادی کر لی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی منصوبوں کے لیے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں