اسلام آباد میں3 روزہ سیاحتی میلے کا انعقاد


پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین روزہ سیاحتی میلے کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں پیراگلائیڈنگ،پیراٹروپنگ، گھڑ سواری، کھیل کود اور موج مستی کے ساتھ کھانے پینے کیلئے بھی اسٹال لگائے گئے۔

میلے کے پہلے روز وفاقی وزراء شبلی فراز، عمر ایوب، فہمیدہ مرزا اور غلام سرور خان نے افتتاح کیا۔ شبلی فراز نے کہاکہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر شاندار میلے کا انعقاد کیا گیا ملکی اور غیر ملکی مندوبین شریک ہوں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پہلی بار ملکر سپورٹس اور سیاحت کے فروغ کےلئے فیسٹیول کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں مسلح افواج کے سکائی ڈائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں۔

اس میلے میں شمیں جلا کر پاکستان کے معروف کوہ پیما علی سدپارہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میلے میں صرف فیملیز کو جانے کی اجازت ہے۔


متعلقہ خبریں