معذور کتا نابینا لومڑی کے دکھ کا ساتھی

معذور کتا نابینا لومڑی کے دکھ کا ساتھی

ٹانگوں سے معذور کتا ایک نابینا لومڑی کے دکھ کا ساتھی بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کسی ڈزنی لینڈ فلم کا ٹریلر نہیں بلکہ لومڑی اور کتے کی انوکھی دوستی ایک حقیقت ہے۔ معذور کتا ویل چیئر کے ساتھ سفر کے دوران نابینا لومڑی کو راستہ دکھاتا ہے۔

معذور کتا اور نابینا لومڑی ایک ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی دوستی اتنی گہری ہے کہ وہ سوتے بھی ایک ہی جگہ پر ہیں۔ ان کی اچھی دوستی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

کتا ریڑھ کی ہڈی کے ٹیومر کے باعث چلنے پھرنے سے معذور ہو گیا ہے اور اسے چلنے پھرنے کے لیے ویل چیئر کی مدد حاصل ہے۔

کتے کے مالک انا کا کہنا ہے کہ ان کا معذور کتا جیک نابینا لومڑی کی ایسے ہی دیکھ بھال کرتا ہے جیسے کوئی بھائی اپنی بہن کا۔ کوئی دوسرا کتا لومڑی کو مارنے کے لیے اس کی طرف بڑھتا ہے تو جیک اس کو بچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضا میں تیرتے بحری جہاز کی تصویر نے حیران کر دیا

انا کا کہنا تھا کہ لومڑی کتے کے ویل چیئر کے پہیوں کی آواز سے کتے کی سمت کا اندازہ لگاتی ہے اور اس طرف جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں