کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار

کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار

کیلیفورنیا: ماہرین نے کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا ماسک تیار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہرین نے ایسے سنسر بنائے ہیں جو کسی بھی ماسک پر لگانے سے ماسک پہنے شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو سکے گی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ شخص جب سانس لے گا تو اس کے ماسک پر لگی سنسر چپ کا رنگ تبدیل ہوجائے گا۔ جس سے کورونا وائرس کی تصدیق ہو گی۔

ماہرین نے ماسک پر رنگ بدلنے والی ایسی پتریاں لگائی ہیں جو کسی شخص کے سانس یا لعاب میں کووڈ 19 کا باعث بننے والے کرونا وائرس کی موجودگی کا پتہ لگا سکتی ہیں۔

اس سنسر کا مقصد کووڈ 19 ٹیسٹ کا نعم البدل ہونا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد وائرس کا علم ہونے کے بعد علاج کے لیے رجوع کرنا ہے۔

امریکا کے صحت کے قومی اداروں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کو اس پروجیکٹ کے لیے 13 لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر

تحقیقی ٹیم کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک ماحول میں کام کرنے والوں کے لیے سنسر بنانے کے لیے ایک مصنوعات ساز کمپنی کے ساتھ شراکت داری کرے گی اور روزمرہ ٹیسٹنگ میں آسانی کے لیے ان سنسرز کی قیمت کم رکھی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز