کورونا: بزرگ افراد کی ویکسینیشن10مارچ سے شروع ہوگی


پاکستان میں60سال اور اس سے زائد العمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز10 مارچ سے ہوگا۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ 10 مارچ سے شروع ہونے والی ویکسینشن زیادہ عمر سے کم عمر کے حساب سے کی جائے گی۔ رجسٹر ہونے والے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔

ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ پاکستان میں ویکسینیشن کا یہ دوسرا مرحلہ ہے اور ان افراد کو ویکسین دی جائے گی جنہیں کورونا سے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسین صرف10 کروڑ افراد کو لگے گی

خیال رہے کہ چین سے آنے والی کووڈ 19 ویکسین ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو لگائی گئی ہے۔ اس کی افادیت 79 سے 86 فیصد کے درمیان ہے۔

پاکستان کو جلد کوویکس پلیٹ فارم سے فائزر ویکسین بھی مل جائے گی، اس کی اسٹوریج کے لیے 21 جدید ریفریجریٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں