موجودہ حکومت میں گالم گلوچ عام ہو گئی، سراج الحق

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ہفتہ احتجاج منانے کا اعلان

فوٹو: فائل


ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں دلیل کی بات ختم اور گالم گلوچ عام ہو گئی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری عام ہو گئی ہے اور عوام کا سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی جاگیر داروں سرمایہ داروں کے کلب بن چکے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے پیسے لے کر سینیٹ کے لیے ریوڑیوں کی طرح ٹکٹ بانٹے۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹیں فروخت کرنا شرمناک ہے۔ سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہوا اور جو ہو گا وہ جلد سامنے آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جو نتائج نہیں دے گا، پنجاب میں نہیں رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں دلیل کی بات ختم اور گالم گلوچ عام ہو گئی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں پر حملہ افسوسناک ہے اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے گا۔


متعلقہ خبریں