اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمان کے باہر پیش آنے والا واقعہ کا نوٹس لے لیا

حکومت کو آپشن دیدیا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، اداروں سے بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی: اسد قیصر

فائل فوٹو


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمان کے باہر پیش آنے والا واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی، اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پر لازم ہے، ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

ن لیگی رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی 

خیال رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل ہوئی تھی۔

پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما پریس کانفرنس کرنے آئے اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقیند کرنا شروع کر دی جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر نعرے لگانے شروع کردیے۔

پی ٹی آئی کارکنوں اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں میں ہاتھا پائی اور دھکم پیل ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی مصدق ملک سے تلخ کلامی، دھکے دیتے رہے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر دونوں جانب سے دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بحفاظت وہاں سے نکالا۔


متعلقہ خبریں