کیا عوام نہیں چاہتے پنجاب سے وسیم اکرم پلس کو فارغ کیا جائے؟بلاول بھٹو



چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کیا عوام نہیں چاہتے پنجاب سے وسیم اکرم پلس کو فارغ کیا جائے؟

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازکو جیل رہائی پر مبارک باد دینے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں حکومت کو تاریخی شکست دی ہے،یہاں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے۔ پی ڈی ایم کی سیاست کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت ایک خوف میں مبتلا ہے،انہوں نے پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو 2 سال قید میں رکھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر نے مان لیا کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں، اعتماد کا ووٹ، ممبران کی گنتی کے بارے میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔

جن کو آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا تھا وہ پریشان ہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق کیا،عمران خان کی مثال ریس میں اکیلے گھوڑے کی طرح ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فیصلہ کرنا ہے کہ عدم اعتماد کب اور کہاں لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے سینیٹ کے الیکشن سے کافی کچھ سیکھ چکے ہیں ،کوشش ہے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کی جیت ہو۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چودھری برادران سے ووٹ مانگنے ان کے گھر جائیں گے۔


متعلقہ خبریں