ٹوئٹر کی صارفین کو پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت


کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا پاس ورڈ تبدیل کردیں۔

صارفین کو بھیجی گئی ہدایت میں کمپنی نے بتایا کہ ٹوئٹر ایپ میں کئی ماہ سے ایک خرابی موجود تھی جس کا انہیں حال ہی میں علم ہوا ہے۔ فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ صارفین کے اکاؤنٹس اس خرابی سے متاثر ہوئے ہیں یا نہیں۔ تاہم ٹوئٹر نے احتیاطاً پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں اکاؤنٹس کے غلط استعمال یا ان کی معلومات چوری ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

ٹوئٹرسماجی رابطے کی ایک مقبول سائٹ ہے جس پر صارفین “ٹوئٹس” کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔

شروع میں ایک ٹوئٹ کے لئے 140 سے زیادہ حروف استعمال نہیں کیے جا سکتے تھے لیکن 7 نومبر 2017 کو یہ تعداد بڑھا کر دوگنا کر دی گئی۔ جاپانی، کورین اورچینی زبانوں میں البتہ ابھی تک 140 حروف کی پابندی برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں