شاہین آفریدی کے خاندان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا


قومی ٹیم فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے خاندان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی جانب سے بیٹی کا رشتہ مانگنے کی تصدیق کر دی۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاہین آفریدی کے اہلحانہ نے صاحبزادی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں