عوامی مسائل کو سامنے نہ رکھا تو عوام معاف نہیں کریں گے، حمزہ شہباز


لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم نے عوامی مسائل کو سامنے نہ رکھا تو عوام معاف نہیں کریں گے۔

کیا عوام نہیں چاہتے پنجاب سے وسیم اکرم پلس کو فارغ کیا جائے؟بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے ہونے والی ملاقات کے متعلق کہا کہ بلاول بھٹوسے مختلف ایشوزپربات ہوئی ہے۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بہادر خاتون تھیں اور انہوں نے وطن و جمہوریت کے لیے قربانی دی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ لاہور میں آج کوڑے کے انبار لگے ہوئے ہیں اور پارلیمنٹ میں گالم گلوچ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبا د میں جو کچھ ہوا وہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔

ایوان میں دیئے گئے اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حکومت کو شکست ہوئی ہے اور نواز شریف و شہباز شریف پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ 50 لاکھ  گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا نعرہ ہوا میں تحلیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو خالی نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ڈی ایم کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔

شکست حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کا نتیجہ ہے، حمزہ شہباز

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے غریب کا گھر گرادیتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آج جو مہنگائی ہے وہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔


متعلقہ خبریں