سیاسی یتیموں کو وزیراعظم کی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھا رہی، فردوس عاشق



وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی یتیموں کو وزیراعظم کی کامیابی ایک آنکھ نہیں بھا رہی، سازشی ٹولے نے پنجاب کا رخ کیا ہوا ہے ۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم ہے ۔ ایک دھڑے کی قیادت جعلی راجکماری کر رہی ہیں ، دوسرے دھڑے نےماڈل ٹاؤن میں اپنی دکان سجا رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بلونگڑے کو دونوں دھڑوں کو اعتماد میں لینا پڑ رہا ہے۔

کیا عوام نہیں چاہتے پنجاب سے وسیم اکرم پلس کو فارغ کیا جائے؟بلاول بھٹو

خیال رہے کہ آج مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کیا عوام نہیں چاہتے پنجاب سے وسیم اکرم پلس کو فارغ کیا جائے؟

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں حکومت کو تاریخی شکست دی ہے،یہاں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے۔ پی ڈی ایم کی سیاست کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت ایک خوف میں مبتلا ہے،انہوں نے پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو 2 سال قید میں رکھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر نے مان لیا کہ وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں، اعتماد کا ووٹ، ممبران کی گنتی کے بارے میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔

جن کو آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا تھا وہ پریشان ہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق کیا،عمران خان کی مثال ریس میں اکیلے گھوڑے کی طرح ہے۔


متعلقہ خبریں