پی ایس ایل 6 میں بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی: تحقیقات کیلئے پینل تشکیل

PCB

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 6 میں بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر تحقیقات کے لیے دو رکنی پینل تشکیل دے دیا ۔

پی سی بی کی جانب سے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمہ محمد عباس پر مشتمل دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل پی ایس ایل کے مقررہ بائیو سیکیور پروٹوکولز اور اس سے جڑے ضمنی قوانین کا ازسرنو جائزہ لے گا۔

پی سی بی کا ہر 3 دن بعد کورونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ 

پینل 31 مارچ تک اپنی سفارشات اور تجاویز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو پیش کرے گا۔

دو رکنی پینل نشاندہی کرے گا کہ بائیو سیکیور ماحول کو کورونا سے پاک کیوں نہیں رکھا جا سکا۔


متعلقہ خبریں