شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر شاہین شاہ کا ردعمل آ گیا

شاہین کو منع کیا تھا لیکن وہ بھی آفریدی ہے، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شاہین آفریدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو سب آسان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی قوم کا فخر ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کرکٹر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

خیال رہے کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی جانب سے بیٹی کا رشتہ مانگنے کی تصدیق کی ہے۔

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاہین آفریدی کے اہلحانہ نے صاحبزادی کے رشتے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں