مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ سندھ سے شروع کرنے کی دعوت

منی بجٹ کے ذریعے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کنٹرول کریگا

سکھر: جمعیت العلمائے اسلام (ف) سندھ نے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے لانگ مارچ کو سندھ سے شروع کرنے کی دعوت دی ہے۔

کیا عوام نہیں چاہتے پنجاب سے وسیم اکرم پلس کو فارغ کیا جائے؟بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی سندھ کی جانب سے یہ دعوت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقدہ جنرل کونسل کے اجلاس میں دی گئی ہے۔

جے یو آئی (ف) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کے امیر، جنرل سیکریٹریز، سینیٹرز،ایم این ایز اور ایم پی ایزنے شرکت کی۔

ہم اعتماد کا ووٹ تسلیم نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں لانگ مارچ سمیت اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے مرکزی امیر کو پارٹی کے تمام فیصلوں کا بھی اختیار دے دیا ہے۔

ایوان میں دیئے گئے اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں، مریم نواز

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔


متعلقہ خبریں