وزیراعظم کا پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ تبدیل کرنے کا فیصلہ



وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ودھ مالک میں میزبان محمد مالک نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلے چیف سیکریٹری پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے چند ہفتے بعد پنجاب میں تبدیلی آئے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن اور حکومت کے نمبر برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہچیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں چودھری برادران تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔

سینیٹ الیکشن: معلوم نہیں ن لیگ نے کتنے ٹکٹ کنفرم کیے، خرم دستگیر

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام ایم این ایز سے ملاقاتیں کی ہیں، آج عمران خان کو پتہ چل جائے 16 لوگ کون ہیں تووہ فوری طور پر پارٹی سے نکال دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن لازمی اوپن ہونا چاہیے، مریم نواز نے کہا ہمارے ٹکٹ بکے ہیں، صرف حفیظ شیخ کی سیٹ پر پیسے چلے ہیں ، اگر ایسے ہی الیکشن کرانے ہیں تو بہتر ہے کہ ہم بڈنگ کرالیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئی لحاظ نہیں کریں گے،اسی لیے الیکشن کمیشن سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پتہ تو چلے کس نے کس کو ووٹ دیا؟


متعلقہ خبریں