شمالی اور جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے شمالی اورجنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

ہم نیوزکے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلا ک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ معلومات کی بنا پرکیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن جنوبی وزیرستان کےعلاقے زوئیدہ میں بھی کیا۔

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد کمانڈر سجناں ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈرعبدالآ دم، مولوی محبوب اور کمانڈرمیرسلام شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد عبدالآدم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپ سے تھا جب کہ دہشت گرد کمانڈرمولوی محبوب اور میرسلام کا تعلق سجنا گروپ سے تھا۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آرنے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد عبدالآدم سیکیورٹی فورسزکے خلاف 20 سے زائد کارروائیوں میں ملوث تھا۔


متعلقہ خبریں