چودھری برادران کو اتنا سادہ مت سمجھیں، طلال چودھری

چودھری برادران کو اتنا سادہ مت سمجھیں، طلال چودھری

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ چودھری برادران کو سادہ نہ سمجھیں۔ انہوں ںے کہا کہ چودھری برادران یا تو خود کو ووٹ دیں گے اور یا پھر عثمان بزدار کو ہی رہنے دیں گے۔

وزیراعظم کا پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ تبدیل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ دعوے سے کہہ رہا ہوں جن ایم این ایز نے ووٹ دیے ان کا  وزیراعظم کو پتہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ فوادچودھری کو یہ بھی پتہ ہے کہ کس نے کون سی پارٹی کا ٹکٹ لیا ہے؟ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد چودھری کو 16 ایم این ایز کے ناموں کا پتہ ہے۔

پروگرام کے میزبان اور سینئر صحافی محمد مالک کے استفسار پر طلال چودھری نے کہا کہ جن لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا انہوں نے کہا کہ اگر آفر قائم ہے تواعتماد کے ووٹ میں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی کی حمایت سے معذرت

ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عثمان بزدار کی جگہ کسی اور پی ٹی آئی کے بندے کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ چودھری برادران کو اتنا سادہ نہ سمجھیں۔


متعلقہ خبریں